تعلیم_کاپیغام
شمع علم روشن رہے

!محترم والدین

کورونا وبا کی وجہ سے تعلیم کا شعبہ تمام شعبہ ھائے زندگی میں سب سے زیادہ متاثر ھوا ہے۔ تعلیمی اداروں نے اس مشکل گھڑی میں تعلیم کی شمع  روشن رکھنے کے لیے اپنے تئیں بھرپور کوشش کی ہے۔ ٹیچنگ ویڈیوز، آن لائن کلاسز ، ہوم اسائنمنٹس جیسے ٹولز کے ذریعے آپ کے بچوں کو گھروں میں تعلیم کا بہم پہنچانا بہت مشکل مرحلہ تھا ،یہ بہت مہنگا بھی ثابت ہورہا ہے۔ پرائیویٹ اسکولوں کی اکثریت پہلے ہی مناسب فیس  میں آپ کے بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کررہی تھی۔ کورونا کی وجہ سےفیسوں میں مزید کمی کردی گئی ہے۔  اگر آپ یہ فیس بھی ادا نہیں کریں گے تو اسکول سے وابستہ قوم کے معمار اساتذہ بیروزگار ہوجائیں گے ، اسکول بند ہوجائیں گے اور تعلیم کی شمع ماند پڑجائے گی۔

آپ اپنی دیگر ضروریات زندگی پر خرچ کررہے ہیں تو اسکول فیس کی  بروقت ادائیگی کو بھی یقینی بنائیں۔

 !علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یارب !علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یارب